وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت این ایف آر سی سی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے بھی شرکت کی نیشنل کوآرڈی نیٹر این ایف آر سی سی لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال بھی اجلاس میں شریک تھے .اجلاس کے بعد این ایف آر سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت غذائی سلامتی کے حکام، صوبائی سیکریٹریز زراعت نے بھی شرکت کی، سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی،اجلاس کے شرکا کو دریاؤں، ڈیموں میں پانی کی آمد و اخراج پر بھی بریفنگ دی گئی،شرکا کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری مشترکہ سروے پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا،خیبرپختونخوا کے 20 اضلاع میں مشترکہ سروے مکمل کر لیا گیا،

اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے 26 اضلاع میں مشترکہ سروے مکمل ہو چکا،سندھ کے 22 اضلاع میں سروے جاری ہے، بلوچستان 6 ، خیبرپختونخوا 13 اورپنجاب کے 2 اضلاع میں سروے جاری ہے مشترکہ سروے جلد مکمل کرنے کے لیے ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اجلاس میں متاثرہ کسانوں کو ربیع کی فصل کے بیج کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

Shares: