نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی آج بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے اور نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور صدر رانیل وکرما سنگھے نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین موجود مضبوط تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کی آپسی ہم آہنگی کو خوش آئند قرار دیا جبکہ وزیرِ اعظم نے خطے کے وسیع تر مفاد میں غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا. وزیرِ اعظم نے امن و استحکام اور روابط کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر زور دیا.
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی آج بیجنگ میں ملاقات ہوئی.
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور صدر رانیل وکرما سنگھے نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین موجود مضبوط تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کی آپسی ہم آہنگی کو خوش آئند قرار دیا.… pic.twitter.com/xfUYRuRDcT
— Prime Minister's Office (@PakPMO) October 17, 2023
پاکستان اور سری لنکا کو درپیش ایک جیسے معاشی چیلینجز کے حوالے سے دونوں راہنماؤں نے اس موضوع پر بھی گفتگو کی. انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے جس میں خسارے کا شکار سرکاری اداوں (SOEs) کی نجکاری سر فہرست ہے. سری لنکا کے صدر نے وزیرِ اعظم کا پاکستانی حکومت و عوام کی جانب سے سری لنکا کی عوام کیلئے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا. دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین موجود دیرینہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا.
ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے غزہ میں فلسطینیوں کو اسرائیلی حملوں کی وجہ سے درپیش مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا. انہوں نے فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے، غزہ میں محصور لوگوں تک انسانی مدد پہنچانے کیلئے راہداری کے قیام اور دو ریاستی حل جس کے تحت 1967 میں تفویض کردہ سرحدوں کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست جس کا دارلخلافہ القدس شریف ہو، کے قیام کا مطالبہ کیا. دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان یہ ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی ہے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بائیڈن کا چین کو مصنوعی ذہانت کی چپس سے دور کرنے کا اعلان
سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت
کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ
علاوہ ازیں روسی صدر نے کہا کہ خطے کی معاشی ترقی کے لیے سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے، خطے کی معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے، عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے لیے روس اقدامات کررہا ہے جبکہ ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں، روس نے غریب افریقی ممالک کے لیے اناج کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔
تاہم اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے دونوں ممالک یکساں مؤقف رکھتے ہیں، توانائی کے شعبے میں روسی سرمایہ کاروں کاخیرمقدم کریں گے اور نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے دوطرفہ تعاون ضروری ہے، بطور سینیٹر روس کا دورہ کرچکا ہوں۔