بھارتی ایجنسی این آئی اے کا کشمیری تاجروں کی گرفتاری اور نئی دہلی منتقل کرنے کا منصوبہ

0
61

بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سری نگر اور بڈگام میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فون، میموری کارڈ اور دیگر اس نوعیت کی اشیاء قبضے میں لیکر مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی تصاویر بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسی این آئی اے نے سری نگر کے راجباغ علاقہ اور بڈگام کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، اس دوران بھارتی پولیس بھی این آئی اے کے ہمراہ رہی، بھارتی ایجنسی این آئی اے کا کہنا ہے کہ اس نے کشمیری تاجروں کے خلاف ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں جلد انہیں‌ گرفتار کر کے نئی دہلی منتقل کیا جائے گا،

رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے این آئی اے کو اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کو دی جانے والی فنڈنگ میں ملوث تاجروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے، بھارتی ایجنسی کی طرف سے دو دن قبل بھی تاجروں کی رہائش گاہوں‌ پر چھاپے مارے گئے تھے،

Leave a reply