نیازی حکومت کی دو سالہ کارکردگی قرضے لینے پر خود کشی سے شروع ہوکر لنگر خانوں تک پہنچ گئی ، عظمیٰ بخاری
باغی ٹی وی :مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی حکومت کی دو سالہ کارکردگی قرضے لینے پر خود کشی سے شروع ہوکر لنگر خانوں تک پہنچ گئی
عمران نیازی نے دنیا بھر سے گوہر نایاب،ہیرے اور نگینے تلاش کرکے ٹیم بنائی.بدقسمتی سے تمام کھوٹے سکے ،چلے ہوئے کارتوس اور پٹھے ڈھول ثابت ہوئے.عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کی شکل میں انڈر ٹریننگ ٹیم نے خوشحال پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا.یہ واحد حکومت ہے جو اپنے پہلے سال کی تباہی اور بربادی کا موازنہ دوسرے سال کی تباہی اور بربادی کے ساتھ کررہی ہے
نواز شریف اورشہبازشریف کی ٹیم نے دن رات محنت سے ملک میں ترقی و خوشحالی کا سفر شروع کیا.عمران نیازی اور عثمان بزدار کی ٹیم نے ملک میں مہنگائی،بیروزگاری اور غربت کا دور شروع کردیا ہے.مسلم لیگ (ن) اپنے دور میں توانائی،ڈویلپمنٹ ،انفرسٹکچرکے منصوبے سمیت اربوں ڈالر کی بیرونی سرمایہ لائی.نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت نے تمام شعبوں میں تباہی مچادی ہے
بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں صفر ہو چکی ہے.دو سالوں میں نئے پاکستان کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی جا سکی
نیب کی کارکردگی کو اپنے کھاتے میں ڈال کر حکومت نے ہمارے بیانیے کی تصدیق کردی ہے.دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک روز روشن کی طرح عیاں حقیقت ہے.ورلڈ بینک اور آئی ایم نے پاکستان میں دو سالوں کے دوران لاکھوں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی نشاندہی کی ہے
جھوٹی حکومت نے پہلے سال ہی اپنی معاشی نمود 3.3فیصد بتائی.حقیقت میں تبدیلی سرکار کے پہلے سال معاشی نمود 1.9فیصد تھی.حکومتی ترجمان خوش ہونے سے پہلے دیکھیں آپ کی معاشی ترقی منفی جارہی ہے








