سب سے بڑا ڈاکو پنجاب کا وزیراعلیٰ تو ڈیرھ ارب کرپشن سیکنڈل کا ملزم مشیر مقرر

دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ پرویز الہٰی

انصاف اور احتساب کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی جماعت نے انصاف کے ساتھ ساتھ اپنوں کے لئے احتساب بھی ختم کر دیا

نواز شریف، آصف زرداری تو لٹیرے ٹھہرے لیکن پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو جسے کہا تھا اسکی درجن سے بھی کم سیٹیں ہونے کے باوجود پنجاب کا وزیراعلیٰ کا بنا دیا گیا ، پرویز الہیٰ نے بھی وزیراعلیٰ بنتے ہی کمال کر دکھایا ، ایسے لوگوں کا اپنا مشیر منتخب کرنا شروع کر دیا جو پہلے ہی سیکنڈلائز ہیں اور کرپشن کے کیسز میں انکے نام آ چکے ہیں،

این آئی سی ایل سکینڈل کےمرکزی کردارایاز خان نیازی وزیراعلیٰ کے مشیرمقرر،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک بہت بڑے ادارے میں بہت بڑے اسکینڈل کے مرکزی کردار ایاز خان نیازی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا سیاسی مشیر بنانے پرسخت تنقید کی جارہی ہے ،ایازخان نیازی کی اس تقرری پرسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی اور عمران خان نے ایک کرپٹ شخص کو مشیر بنا کراپنے ہی نظریے کی نفی کی ہے ، عوام الناس کا کہنا ہے کہ انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ عمران خان کسی ایسے شخص کوکابینہ کا حصہ بنائیں گے مگرایسا ہوگیا ،

ایک صارف کا کہنا تھا کہ تین نوجوان دوست مونس الہی،محسن وڑائچ اور ایاز خان نیازی —ڈیرہ ارب روپے کے NICL سکینڈل کے مرکزی کردار تھے۔ آج مونس کے ابا حضور پرویز الہی نے اسی ایاز نیازی کو اپنا مشیر مقرر کر دیا۔
امید ہے تینوں دوست اپنی “قابلیت”کا سلسلہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ٹوٹا

صحافی رؤف کلاسرا ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ PTI نوجوانو مبارک ہو۔ سڑکوں پر شیل کھاتے رہے،پولیس کی کٹ کھائی لیکن لاٹری ایاز خان نیازی کی نکل آئی جو NICK سکینڈل میں گرفتار رہا،عدالت نے سات سال سزا سنائی۔آف شور کمپنیاں۔آج پرویز الہی نے اسے ایڈوائز بنا لیا۔ عوام صرف پسند کے لیٹروں کو اقتدار میں چاہتی ہے۔بس لیٹرا مرضی کا ہو

رؤف کلاسرا ایک اور ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ جس ایاز خان نیازی کو آج پرویز الہی نے اپنا مشیر مقرر کیا ہے ان کے بارے SC فیصلہ پڑھ لیں تو کانوں سے دھواں نکل جائے۔مونس الہی بارے ہدایت بھی پڑھ لیں کہ ان سے لندن بنک اکاونٹ سے گیارہ لاکھ پونڈز بھی ریکور ہونے تھے۔ آج دونوں دوست دوبارہ حکمران بن گئے ہیں۔عوام کا بس لیٹرا مرضی کا ہو

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی کابینہ میں توسیع کردی، 3 مشیر اور 4 معاونین خصوصی کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 3 سیاسی مشیروں کا تقرر کردیا، عمر سرفراز چیمہ وزیراعلی پنجاب کے ایڈوائزر ہوں گے، محمد ایاز خان نیازی اور نوابزادہ وسیم خان بادوزئی بھی سیاسی مشیر ہوں گے۔چیف سیکریٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیران اور معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یاد رہے کہ نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) اسکینڈل میں اربوں روپے کا ایک سیکنڈل سامنے آیا جس میں‌ سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت چھ ملزمان شامل تھے نیب کے مطابق ملزمان پر کورنگی میں مہنگے داموں زمین خریدنے کا الزام تھا اور ملزمان نے قومی خزانے کو 490 ملین روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ مئی دو ہزار دس میں ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر نیشنل انشورنس کمپنی میں میگا اسکینڈل کا بھانڈہ پھوڑا تھا۔ جس پر عدالت نے ازخود نوٹس لیا تو بڑے بڑے پردہ نشینوں کے نام سامنے آئے تھے۔

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Comments are closed.