اداکارہ ندا یاسر اپنے شوہر یاسر نواز کے ساتھ ہیں ان دنوں جرمنی میں وہاں سے وہ خوبصورت تصاویر شئیر کررہی ہیں. حال ہی میں ندا یاسر نے خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں ، ان تصاویر میںان کے ساتھ ان کے شوہر بھی دکھائی دے رہے ہیں. ندا یاسر ان تصاویر میں بہت ہی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، سفید رنگ کی میکسی میں اداکارہ نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں، ان کے مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بہت سراہا جا رہا ہے. ندا یاسر کو ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کلمات سے نوازا جا رہا ہے.
یاد رہے کہ ”ان دنوں ندا یاسر جرمنی میں ہیں اور وہاں وہ چھٹیاں گزار رہی ہیں، اداکارہ اکثر و بیش تر اپنے کام سے فراغت پاتے ہی چھٹیاں گزارنے کےلئے بیرون ملک جاتی ہیں”. ندا یاسر نجی چینل پر مارننگ شو کرتی ہیں ان کے شو کو بہت زیادہ پسند کیاجاتاہے. ندا یاسر نے کافی عرصے سے اداکاری سے دور ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں اداکاری کرنے کو تیار ہوں اگر مجھے میرے شوہر یاسر نواز کے ساتھ کوئی پراجیکٹ آفر کیا جائے تو. ندا مانتی ہیں کہ وہ مارننگ شو کر کے بہت زیادہ خوش ہیں اور ان کے مداح ان کو ہر روز ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں.