معروف اداکارہ ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ مجھے شوبز میں آنے کا بالکل بھی شوق نہیں تھا ، صرف اعلی تعلیم حاصل کرنے کےلئے 16 لاکھ جمع کرنے آئی تھی اور پھر کام کی ایسی لت لگی کہ اسی کی ہو کر رہ گئی. انہوں نے تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فزکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے اور میریٹ یونیورسٹی سے دو سال ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل مینجمنٹ پڑھنے سے بات کرنے کا ہنر سیکھنے کو ملا اور بعدازاں ہوٹل میں کچھ عرصے تک کام کیا۔
ندا نے بتایا کہ میرا شوبز انڈسٹری میں آنے کا پلان نہیں تھا، مجھے اعلی تعلیم کے لیے سوٹزرلینڈ جانا تھا جس کے لیے 16 لاکھ روپے چاہیے تھے، ”میں نے اپنے والد سے کہا کہ یہ پیسے میں خود اداکاری کرکے جمع کروں گی اور اعلی تعلیم حاصل کروں گی” لیکن جب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو یہیں کی ہوکر رہ گئی۔ایسا نہیں ہے کہ مجھے کسی بات کا پچھتاوا ہے میںآج جہاں بھی ہوں بہت خوش ہوں اور اچھا کام کررہی ہوںمیرے مداح ہیں جو مجھے دیکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہوں.