نیجر کے صدر کی صحت تشویشناک قرار

0
41
Mohamed Bazoum

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ ہم صدر بازوم کی صحت ، ذاتی حفاظت اور خاندان کے بارے میں بہت فکر مند ہیں جبکہ نیجر کے وزیر اعظم احمودو محمدو نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ صدر محمد بازوم کو اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ ایسی جگہ حراست میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں بجلی یا پانی دستیاب نہیں۔

تاہم ترجمان میتھیو ملر نے بلینکن کے رابطے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ صدر بازوم کی صورتحال کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں ، جنہیں 26 جولائی کو فوجی بغاوت کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔لیکن عالمی ادارے کی خبر کے مطابق ملر نے یہ کہا کہ بازوم کی صحت کے بارے میں خدشات ایک وجہ تھے جس نے بلینکن کو ، پیر کے دورے کے دوران وکٹوریہ نولینڈ کی مدد پر مجبور کیا کہ وہ بازوم سے ملاقات کریں اور اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم یہ کوشش بے سود رہی۔

علاوہ ازیں ملر نے مزید بتایا کہ صدر کو اب الگ تھلگ حراست میں رکھا گیا ہے، اور صورتحال تیزی سے ابتر ہو رہی ہے جبکہ نولینڈ نے کل اپنے دورہ نیامے کو مشکل قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس نے ملٹری کونسل کے رہنماؤں کے ساتھ واضح گفتگو کی ہے لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وہ بہت مشکل میں تھیں۔ جبکہ یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ فوجی کونسل نے الگ تھلگ صدر سے ملاقات کروانے سے انکار کردیا تھا اور کچھ نکات پر بھی مخالفت کا اظہار کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
تاہم 26 جولائی کو فوج نے ملک میں اقتدار پر قابو پانے اور جمہوری حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ بیشتر مغربی ممالک ، فرانس اور امریکہ کے ساتھ ساتھ مغربی افریقہ کا معاشی گروہ بھی اس کی مذمت کرتے ہیں.

Leave a reply