سیالکوٹ: سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ 2023 کا افتتاح کر دیا

سرجیکل انڈسٹریز ویلیو ایڈڈانڈسٹری ہے جو سالانہ 500ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کرکے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کما کردیتا ہے -ڈپٹی کمشنر

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان میں ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ 2023 کا افتتاح کر دیا، ڈپٹی کمشنر نے ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔چیف کوآرڈینیٹر جہانگیر بابر باجوہ نے ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سرجیکل انسٹرومنٹ بنانے میں دنیا میں ثانی نہیں رکھتا، سرجیکل انڈسٹریز ویلیو ایڈڈانڈسٹری ہے جو سالانہ 500ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کرکے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کما کردیتا ہے، سرجیکل انڈسٹریز کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ریسرچ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان نے ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن نمائش کا انعقاد کرنا خوش آئند ہے،

وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کے ویژن کے مطابق سرجیکل انڈسٹریز کے فروغ کیلئے سرجیکل سٹی کے قیام کیلئے مطلوبہ اراضی ایکوائر کرلی گئی ہے اس ضمن میں انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

سمٹ میں چیئرمین SIMAP یوسف حسن باجوہ، چیف کوآرڈینیٹر جہانگیر بابر باجوہ، ایس وی سی فیصل اکرام، حاجی سرفراز احمد چوہدری، فضل جیلانی اور ملک اشرف کے علاوہ سرجیکل انڈسٹریز سے وابستہ مختلف فیڈنگ ایجنسی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

چیئرمین SIMAP یوسف حسن باجوہ نے سرجیکل سٹی کے قیام کیلئے مطلوبہ اراضی کو ایکوائر کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply