پشاور ہائیکورٹ میں سابق پی ٹی آئی سینٹر اورنگزیب خان کے کیس کی سماعت

0
65

پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سابق سینیٹر اورنگزیب خان سمیت 4 کارکنوں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری سے روکنے کے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی ہے،
سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل دانیال اسد چمکنی پیش ہوئے۔ عدالت کو وکیل درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ میرا موکل 9 مئی کے واقعات کے دوران پاکستان میں موجود نہیں تھا اور اورنگزیب خان11 مئی سے 18 مئی تک دبئی میں تھا، وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ درخواست گزار کے پاسپورٹ سے بھی یہ واضح ہے کہ میرا موکل پاکستان میں نہیں تھا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بیرون ملک ہونے کے باوجود 3 جولائی 2023 کو ڈی سی اوکزئی نے اس کے تین ایم پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، عدالت کو اے اے جی کی جانب سے کہا گیا کہ مذکورہ سینیٹر کے خلاف ایک کیس ہے، جس پر عدالت نے اورنگزیب خان سمیت دیگر 4 کارکنوں کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم کیا عدالت نے رکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی،

Leave a reply