نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گورنر سندھ سے ملاقات
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس، رینجرز اور پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔شہداء قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہونا ہوگا۔ مٹھی بھر عناصر امن کو تباہ نہیں کر سکتے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی پولیس اوررینجرز نے بہادری سے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اتحاد اوراتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے حوالے سے پنجاب کا برادرانہ رویہ قابل تحسین ہیں۔پنجاب کے عوام ہر مشکل وقت میں سندھ کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
قاری کی جانب سے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر گھر والوں نے تشدد کیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئی جی آفس آمد
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ شہید اہلکاروں نے جوانمردی اور دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں جہنم واصل کیا۔شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پنجاب حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔انہو ں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا