نگراں وزیراعظم نے منصب سنبھالتے ہی وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی۔ جبکہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے 8 ویں نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت ختم ہوگئی ہے۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب نگراں وزیراعظم سے حلف لیا۔
حلف برداری کے بعد وزارت عظمیٰ کا دفتر سنبھالنے والے نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے وفد کی ملاقات کی جبکہ ملاقات میں سینیٹر سرفراز بگٹی اور میر خالد لانگو شامل تھے۔ وفد نے وزیرِاعظم کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان
یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ حلف برداری کے فوری بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے تھے جہاں ان سے پی ایم ہاؤس کے اسٹاف و عملے کا تعارف کروایا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر انوار الحق کاکڑ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انوار الحق کو تینوں مسلح افواج کے دستوں نے سلامی دی۔ اور نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا۔
نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ انوار الحق کاکڑ 2018 میں آزاد حیثیت سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کرلیا، جس کے بعد ان کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔