نائجر میں وزیر خارجہ کی مختلف ممالک کے ہم منصب سے ملاقاتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے نائجر میں ہیں

اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سوڈان، نائجر، صومالی، سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات ہوئی ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سوڈان کے ہم منصب کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور نائجر کے وزیرخارجہ انکوراؤ کی ملاقات بھی ہوئی ہے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مقبوضہ جموں و کشمیرکی صورتحال, باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال سے آگاہ کیا .شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے80 لاکھ کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں, مسئلہ کشمیر سے متعلق نائجرحکومت کا واضح موقف قابلِ ستائش ہے،

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

وزیر خارجہ نے پاکستانی موقف کی حمایت ہر نائجر کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نائیجروزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی صومالی ہم منصب احمدعیسیٰ اودسے بھی ملاقات ہوئی ہے،وزیرخارجہ نے صومالی وزیرخارجہ کو پاکستان کی’انگیج افریقہ‘پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، "انگیج افریقہ” حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،تعلیم،صحت،زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کےمواقع موجودہیں،

Shares: