نجی سکول کے ہیڈماسٹر کے بیٹے کو دن دہاڑے تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، لاہور شیر شاہ کالونی میں نجی سکول کے ہیڈماسٹر کے بیٹے کو دن دہاڑے تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق ہیڈ ماسٹر امجد رشید کے بیٹے کو اس کی کرائے کی رہائش گاہ پر تشدد کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا، امجد رشید کو اچانک اپنے بیٹے کا فون آیا کہ بھائی اپنی رہائش گاہ پر خون میں لت پت ہے جس کے بعد امجد رشید ساتھیو ں کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچا تو اپنے بیٹے کو میٹرس پر خون میں لت پت پایا ، جس کے جسم پر سگرٹ کے نشانات تھے اور اس کے سینے میں تیز شیشہ پیوست تھا .
واضح رہے کہ ملزم جس پر شک تھا اس کو پر ایف آئی آر کاٹ لی گئی ہے . ملز حسان کو رپورٹ میں‌نامزد کیا گیا ہے جس کی فائل فوٹو یہ ہے .

Shares: