جج نے زبانی فیصلہ سنایا،کاپی نہیں دی، چیلنج کرینگے، بیرسٹر گوہر

0
126
gohar

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ چیلنج کرینگے، امید ہے ہمیں انصاف ملے گا، عدلیہ مہربانی کر کے ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے،

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جج صاحب کے پاس فیصلہ موجود نہیں تھا، زبانی فیصلہ سنایا، کاپی بھی نہیں دی گئی، تاریخ میں پہلی بار 2 دن میں 14، 14 گھنٹے ٹرائل کرکے فیصلہ سنادیا گیا، آج بھی جج صاحب نے زبانی فیصلہ سنادیا جو غیر قانونی ہے۔نکاح ویلڈ ہے، جج صاحب نے نکاح کو غیر قانونی قرار نہیں دیا ، عمران خان کو سزا اس لیے ہوئی تاکہ اسے دوسرے سیاست دانوں کے برابر کردیا جائے، خان صاحب پر بیہودہ اور بدعنوانی کے الزام آئیں اس لئے ایسے فیصلے کیے جا رہے، عمران خان باقی سیاستدانوں سے الگ ہے، عمران خان نے آج بھی پیغام دیا کہ توشہ خانہ میں سب سے پہلے ہمیں سزا ہو جاتی ہے اور کسی کو نہیں ہوئی.کارکنان سے کہوں گا پر امن رہیں اور تحمل سے کام لیں، 8 فروری کو ووٹ دینے کے لیے نکلو

ہم عدالت جائیں گے کہ بشری بی بی کو واپس اڈیالہ منتقل کریں،بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک بے شرم قسم کا فیصلہ سنایا گیا،ایک بے ہودہ کیس میں زیادہ سے زیادہ سزا سنائی گئی،جج صاحب نے جب آڈر سنایا میں نے جج صاحب سے کہا آپ سے یہ توقع نہیں تھی،عدلیہ سے مایوسی ہوئی،عدلیہ نے اپنے تقدس کو پامال کیا،اس کیس کا کوئی سر پیر نہیں،عمران خان کا عوام کے لیے یہی پیغام ہے پرامن رہو برداشت کرو،خان صاحب کہ رہے ہیں ہزار سال جیل میں رہنا پڑا رہوں گا میں نے ڈیل کوئی نہیں کرنی،8 مئی کو نکلو اور اپنے امیدوار کو جتواؤ۔ہم نے عدالت کو کہا کہ یکم جنوری کو نکاح ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی نے بچوں کو اعتماد میں لینے کے بعد دعائیہ تقریب رکھی ،دعائیہ تقریب کو جج صاحب نے دوسرا نکاح تصور کیا ہے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر 4، 4 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی، میڈیا کے لوگوں کو بھی اپنی جگہ سے دور رکھا گیا، عوام کے لیے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں،بانی پی ٹی آئی نے کہا میں کوئی ڈیل نہیں کر رہا، اگر ڈیل ہوئی ملکی ترقی کے حوالے سے ہو گی،ہم نے کہا کہ ہم بھی گھر کے ملازم کو لانا چاہتے ہیں لیکن اجازت نہیں دی گئی،ہم نے کہا ہم اپنے گواہ پیش کریں گے لیکن ہمیں گواہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،نکاح اپنی جگہ موجود ہے، بشری بی بی کو بنی گالہ رکھنے کے خلاف درخواست دیں گے، ہم عدالت جائیں گے کہ بشری بی بی کو واپس اڈیالہ منتقل کریں

ہر بےانصافی کا بدلہ 8 فروری کو عوام اپنے ووٹ سے لیں گے،ترجمان تحریک انصاف کا فیصلے پر ردعمل
بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دورانِ عدّت نکاح کےعدالتی فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جج قدرت اللہ کا فیصلہ نہایت شرمناک، شرعی احکامات کے منافی اور کتاب اللہ، قانون اور ازدواجی و عائلی قوانین پر سنگین اور شرمناک حملہ ہے،تاریخ کے لغو، بیہودہ اور غیرشفاف ترین ٹرائل کا نہایت سیاہ رو فیصلہ لکھ کر جج قدرت اللہ نے پورے نظامِ عدل کا سر شرم سے جھکا دیا ہے،چادر اور چار دیواری کی حرمت سے یکسر لاعلم ریاست نے آج افراد خصوصاً ازدواج کے نکاح و طلاق جیسے معاملات میں غیر قانونی، غیر شرعی، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی مداخلت کرکے آوارگی کا ثبوت دیا ہے،بانی چیئرمین عمران خان کو غلامی پر راضی کرنے اور خدا کی بندگی سے ہٹا کر اپنے سامنے جھکانے کیلئےمنصوبہ سازوں نے اللہ کی حدود کا کھلا مذاق اڑایا ہے اور تہذیب و شریعت کو نفرت و حقارت سے پیروں تلے کچلا ہے، سائفر اور توشہ خانہ جیسے بیہودہ مقدمات کے بعد عدّت میں نکاح کے کیس کے فیصلے کےذریعے قابلِ نفرت سیاسی انتقام کا مذموم ایجنڈا آگے بڑھانے کی کوشش کی،کپتان نے شدید گراوٹ، صریح ناانصافی اور ننگی لاقانونیت کے سامنے سرجھکایا نہ ان کی قوم فرعونیت کو قبول کرے گی،ظلم اور ناانصافی کا پوری جرات اور بہادری سے سامنا کرتے قوم کے بہادر قائد پر کئے جانے والے ہر ظلم اور ان کے ساتھ روا رکھی جانے والی ہر بےانصافی کا بدلہ 8 فروری کو عوام اپنے ووٹ سے لیں گے،

جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

واضح رہے کہ دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کو سزا سنا دی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

قبل ازیں گزشتہ روز سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

Leave a reply