نماز عید گھروں میں ادا کریں یا عید گاہ میں ؟،فتویٰ آ گیا

0
79

نماز عید گھروں میں ادا کریں یا عید گاہ میں ؟،فتویٰ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران نماز عید گھر پر پڑھنے کا فتویٰ دارالعلوم دیو بند نے دے دیا ہے

دارالعلوم دیو بند کی جانب سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ مسلمان عید کی نماز اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔ اگر کسی وجہ سے عید کی نماز کی کوئی صورت نہیں بن پاتی ہے تو وہ پریشان نہ ہوں، مجبوری کے سبب ان پر نماز عید معاف ہوگی۔ البتہ ایسے افراد جو نماز عید نہ پڑھ پائیں۔ وہ اپنے اپنے گھروں میں دو یا چار رکعت پر مشتمل نماز چاشت کا اہتمام کریں تو بہتر ہوگا۔

دارالعلوم دیو بند کے سربراہ مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دار القضاء کے مفتیان سے سوال کیا تھا کہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پابندیوں کے سبب مسلمانوں کے لیے نماز عید کے حوالے سے شرعی حکم کیا ہے؟

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

بھارت میں کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے مسلمانوں نے کیا بہت بڑا فیصلہ

جس کے جواب میں مفتی اکرام نے مہتمم کے سوال پر گہرائی سے غوروخوض کرنے کے بعد یہ فتویٰ جاری کیا کہ عید کی نماز واجب ہے۔ اس کے شرائط جمعہ کی نماز کی طرح ہی ہیں. نماز عید گھر پر ہی ادا کی جا سکتی ہے

روزے میں کرونا کا ٹیسٹ کروانا کیسا ہے اس حوالہ سے دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کیا ہے

دارالعلوم دیوبند کے شعبہ دارالافتاء کے مفتیان نے کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کرائے جانے سے متعلق کہا ہے کہ روزہ کی حالت میں مذکور ہ ٹیسٹ کے لئے ناک یا منہ سے رطوبت کا نمونہ دینا جائز ہے ، ایسا کرنے سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

درارالعلوم دیو بند کے شعبہ افتا سے اس حوالہ سے سوال پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں دارالعلوم دیوبند کے شعبہ دارالافتاء نے فتویٰ جاری کیا ہے۔ دارالعلوم سے سوال پوچھا گیا تھا کہ روزہ کی حالت میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا کیا حکم ہے؟ اس سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا؟

اس کے جواب میں دارالعلوم دیو بند کے مفتیان کرام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے ناک کے اندرونی حصہ کی رطوبت اور حلق کی دیوار پر لگی ہوئی رطوبت لینے کے لئے ناک اور حلق میں جو پلاسٹک کی اسٹک ڈالی جاتی ہے ، اس میں یا اس کے ایک کنارے پر لگی ہوئی روئی میں کسی طرح کی کوئی دوا یا کیمیکل نہیں ہوتاا ور یہ اسٹک صرف ایک بار ڈال کر اور اندر گھما کر واپس نکال لی جاتی ہے، دوبارہ نہیں ڈالی جاتی۔ یعنی ناک یا حلق کی رطوبت میں حلق یا دماغ میں کوئی دوا یا کیمیکل نہیں جاتا بلکہ سادی اور خشک روئی میں ناک اور حلق کی رطوبت لی جاتی ہے اور اسے مشین کے ذریعہ چیک کیا جاتاہے۔ لہٰذا روزہ کی حالت میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے ناک یا حلق کی رطوبت دینا جائز ہے اور اس سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

 

اہل دیو بند کو بڑا صدمہ، دارالعلوم دیو بند کے شیخ الحدیث وفات پا گئے

Leave a reply