نماز تراویح کی مساجد میں اجازت دی جائیگی یا نہیں؟ وزریر مذہبی امور نے بتا دیا

نماز تراویح کی مساجد میں اجازت دی جائیگی یا نہیں؟ وزریر مذہبی امور نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور رمضان کا ساتھ رہے گا ،تمام مکاتب فکر کی اتفاق رائے سےرمضان میں تراویح کے حوالے سے مشاورت کریں گے
وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض روزہ رکھنے سے مستثنیٰ ہے،تراویح گھروں میں ادا ہوں گی یا مساجد میں مشاورت کے بعد کچھ کہہ سکیں گے ، سماجی دوری کی حکمت عملی کواپناکر گھروں میں تراویح کی جاسکتی ہیں،گھروں میں جماعت کے ساتھ نماز یا تراویح کی ادائیگی مناسب بات ہوگی،
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں لاک ڈاوَن کی صورت میں مساجد کو بھی بندکرنے پرمشاورت کریں گے،سعودی عرب نے کہا ہے کوروناکوقابو کرنے میں ایک سال لگ سکتاہے،وزیراعظم عمران خان والدکی طرح قوم کوسمجھانے کی کوشش کررہے ہیں،وزیراعظم تو منت سماجت کرکے قوم سے تعاون کی اپیل کررہے ہیں عوام اور حکمران ایک جانب لیکن پولیس سب سے مختلف ہے،پولیس لاکھ ڈاوَن کی خلاف ورزی کرنے والو ں کو مرغا بنا رہے ہیں، مشکل حالات میں طبی عملہ ولیوں جیسا کردار اداکررہے ہیں قرآن پاک اور حادیث میں ثابت ہے کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیداکریں،