نمرہ بُچہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

0
30

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ نے جب بھی جو بھی پراجیکٹ کیا ہے اس میں اپنی متاثر کن اداکاری سے سب کو حیران کر دیا ہے . انہوں نے فلم کملی میں جو کردار کیا وہ اپنی مثال آپ ہے اس کے علاوہ بھی انہوں نے جو کردار ادا کئے ان کے لئے ان کو ہمیشہ ہی بہت پذیرائی ملی. انہیں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کے کام کی وجہ سے جانا جاتا ہے. اداکارہ ہیں بہت خوش کیونکہ ان کو یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے یہ خبر مداحوں سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی جس پر انہوں نے 3 ایوارڈز کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ کیپشن بھی لکھا۔اپنی پوسٹ میں نمرہ بچہ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کا شکریہ ادا کیا ہے کہ

انہوں نے اداکارہ کی صلاحیتوں کو پہچانا اور انہیں ان اعزازات سے نوازا۔انہوں نے لکھا کہ ‘یہ ایک غیر حقیقی کیفیت ہے جس پر میں شکرگزار ہوں. واضح رہے کہ اداکارہ کو یہ تین ایوارڈز فلم کملی پر ’فلم کیوریٹر چوائس ایوارڈ‘، پولائٹ سوسائٹی پر ’فلم والاز چوائس ایوارڈ‘ اور ’چیمپئننگ چینج‘ پرملے ہیں. اداکارہ نے جیسےہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر لگائی ان کے مداحوں سمیت انڈسٹری کے لوگوں نے ان کو مبارکباد دینا شروع کر دیں.

Leave a reply