اسپتال میں داخل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نمرہ خان نے گزشتہ رات اپنے مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔
باغی ٹی وی : اداکارہ نے 10 اگست کو رات دیر گئے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ انہیں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہےاور ساتھ ہی اںہوں نے بسترے سے ہاتھ میں کینولا کے لگے ہونے کی تصویر بھی شیئر کی۔

گزشتہ رات اداکارہ نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک آڈیو پیغام جا ری کیااس پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پیٹ کا انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ اس وقت شدید درد کی کیفیت سے گزر رہی ہیں ۔

اداکارہ نے لوگوں سے جلد صحت یابی اور تکلیف دور ہونے سے متعلق دعا کی اپیل کی اداکارہ آڈیو میں بتاتی سنائی دیں کہ وہ شدید تکلیف میں ہونے کی وجہ سے پریشان بھی ہیں، اس لیے ان کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی جائے۔
نمرہ خان نے مداحوں کو کہا کہ وہ صرف ایک منٹ نکال کر ان کےلیے دعا مانگیں-

بعض سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ نمرہ خان کے پیٹ میں پتھری ہے، جس وجہ سے انہیں شدید تکلیف ہے۔
نمرہ خان کی بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دیے۔








