زیادتی کے کیسز کی تفتیش خواتین افسران سے نہ کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری

0
39
lahore highcourt

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زیادتی کے کیسز کی تفتیش خواتین افسران سے نہ کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا گیا

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس علی ضیا باجوہ نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو جنسی تشدد سے تحفظ دینے کے قوانین بنانا ضروری ہیں،اینٹی ریپ آرڈیننس کو نافذ ہوئے 7 ماہ ہو گئے لیکن عمل نہیں ہوا،عدالت قانون کے عمل نہ ہونے کو نظر انداز نہیں کر سکتی 7ماہ میں 34 ہزار 249 بار قانون کیخلاف ورزی کی گئی،پولیس کی رپورٹ نے انکی نااہلی کو عیاں کیا ہے، فنڈز استعمال کرنے کے باجود عدالت میں تسلی بخش جواب نہ دیا جاسکا،

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ جنسی زیادتی وتشدد کے واقعات کسی بھی خاتون کی زندگی تباہ کر دیتے ہیں،زیادتی کے کیسز میں غیر تربیت یافتہ افسران کیس کو زیادہ متاثر کرتے ہیں اعلی ٰعدلیہ اور قانون ساز اداروں نے اقدامات کیے لیکن حالات نہیں بدلے،اینٹی ریپ آرڈیننس پر عمل کروانے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں ،ریاست کی زمہ داری ہے کہ قانون بنانے سے قبل وسائل فراہم کرے، عدالت نے ملزم کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی تھی

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

Leave a reply