![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/09/WhatsApp-Image-2020-09-28-at-2.46.30-PM.jpeg)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شوہر کے ہمراہ اپنی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جس سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اداکارہ اور اُن کے شوہر راجہ افتخار اعظم کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے-
باغی ٹی وی : رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرنے والی اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد مداح اداکارہ کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوال اُٹھا رہے ہیں۔
نمرہ خان کی جانب سے شوہر کے ہمراہ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی زیرگردش ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ نمرہ خان اور اُن کے شوہر راجہ افتخار اعظم کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے جبکہ نمرہ خان نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے اُن کا کوئی پیغام سامنے آیا ہے۔
گزشتہ دنوں نمرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں نمرہ خان شدید زخمی تھیں تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اُن کے چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئی ہیں۔
اداکارہ کی زخمی حالت میں تصاویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نمرہ خان سیڑھیوں سے نہیں گری ہیں بلکہ اُن کے شوہر نے اُن پر تشدد کیا ہے۔
صارفین کے اس طرح کہنے پر نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر ہی زخمی ہوئی ہیں اگر اُن کے شوہر اُن پر تشدد کرتے تو وہ اس طرح اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں۔
اب اداکارہ کے انسٹاگرام سے اُن کے شوہر کے ہمراہ اُن کی تمام تصاویر ڈیلیٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر یہی کہہ رہے ہیں کہ گزشتہ دنوں جو اداکارہ کی زخمی حالت میں تصاویر وائرل ہوئی تھیں اُن کے پیچھے کی وجہ سیڑھیوں سے گرنا نہیں بلکہ شوہر کا تشدد تھا اور یہی وجہ ہے کہ اب نمرہ خان نے انسٹاگرام سے شوہر کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کردی ہے۔
انسٹاگرام سے تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد نمرہ خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ جب چیزیں آپ کے اندر بدلی جاتی ہیں تو آپ کے آس پاس کی چیزیں بھی بدل جاتی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFJi1-BgAxv/?igshid=1bko36loezqjx
اداکارہ کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین نے اُن سے اُن کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوالات کیے تھے۔
ایک صارف نے کہا تھا کہ نمرہ میں نے میڈیا پر خبر سنی ہے کہ آپ کو طلاق ہو گئی ہے کیا یہ سچ ہے-جبکہ ایک صارف نے کہا کہ آپ سیڑھیوں سے گر کر اتنی شدید زخمی ہوئیں ؛لیکن آپ کے شوہر کہاں ہیں آپ کو دیکھنے کیوں نہیں آئے؟-
نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ مسکراہٹ ہمیشہ مکمل زندگی کے لئے نہیں کھڑی ہوتی-
https://www.instagram.com/p/CFmxkfhAL3i/?igshid=1098f83vzlk62
نمرہخان کی اس پوسٹ پر بھی صارفین نے اداکارہ کی ازدواجی زندگی کے بارے میں سوالات کئے اور ان کی شوہر سے علیحدگی کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ وہ تصدیق کریں کہ کیا یہ خبر سچ ہے اور صارفین نے کہا کہ ان کے شوہر کہاں ہیں اور انہوں نے اپنے شوہر کی تصاویر اپنے انسٹااکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کیوں کیں جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ ایسے سوالات کرنے سے گریز کریں کریں جن سے اداکارہ پریشان اور دکھی ہوں-