معروف ادیبہ،مختلف زبانوں کے خوبصورت لب و لہجے کی شاعرہ نمرہ ملک کے اعزاز میں تقریب

0
47

معروف ادیبہ، مختلف زبانوں کے خوبصورت لب و لہجے کی شاعرہ نمرہ ملک کے اعزاز میں تقریب

فتح پور لیہ کے نامور شاعر، ادیب اور معروف سماجی شخصیت سید علی تنہا اور معروف ادبی تنظیم بزمِ لطیف کے زیرِ اہتمام تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والی معروف ادیبہ،صحافی،کالم نگار ، ناول نگار اور مختلف زبانوں کے خوبصورت لب و لہجے کی شاعرہ نمرہ ملک کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کا انعقاد بزمِ لطیف کے سرپرستِ اعلیٰ امتیاز لطیف کی جانب سے بیکن لائٹ سکول، یونیورسٹی و اسپائر کالج میں کیا گیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعت شریف سے کیا گیا۔معروف شاعر مزمل حسین جعفری نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے۔اس پروگرام کی صدارت استاد الشعراء پروفیسر ریاض راہی گولڈ میڈلسٹ نے کی۔ مہمانان خصوصی میں استاد الشعراء استاد نزیر ڈھالہ خیلوی ،نامور ادیب اور شاعر ندیم اختر چوک اعظم تھے۔ مہمانانِ اعزاز راولپنڈی سے تشریف لائے معروف بزنس مین اور قلمکار عارف اعوان ، محمد عثمان عارف، آمنہ روشنی چوک اعظم اور خادم حسین کھوکھر لیہ سے شریک ہوئے۔۔

بچوں کے ادب کا معتبر حوالہ محمد ندیم اختر،ریاض راہی،آمنہ روشنی ،ظفر اعوان،سید علی تنہا اور استاد الشعراء نزیر ڈھالہ خیلوی نے نمرہ ملک کے ادبی سفر پہ روشنی ڈالتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ نمرہ ملک مختلف زبان و ادب کی لکھاری ہیں۔ان کی نئی کتاب "کہیں تھل میں سسی روتی ہے”نے محض دو ماہ میں بیسٹ سیلر ہونے کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔اس کتاب کے پہلے ایڈیشن کے تمام نسخے اشاعت سے قبل فروخت ہو چکے تھے۔

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

نمرہ ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے تھل کے قلمکاروں کو خراج تحسین پیش کیااور اس پر وقار تقریب کے کامیاب ہونے پہ علی تنہا کی بے لوث ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس کے بعد اک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں لیہ،چوک اعظم،راولپنڈی،فتح پور،تونسہ شریف اور قرب و جوار کے شعراء نے شرکت کی اور اپنا کلام سنایا۔اس موقع پہ سید علی تنہا نے نمرہ ملک کو ان کی ادبی خدمات پہ شیلڈ پیش کی۔رات گئے یہ عالیشان تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Leave a reply