‏نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی بریت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی بریت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج .

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی بریت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا.

اپیل پراسکیوشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔پراسیکیوشن نے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اہم شواہد اور ثبوتوں کو نظر انداز کیا ہے۔

اپیل میں کہا گیا کہ رینجرز آپریشن کے دوران متحدہ مرکز سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔

ملزمان کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سزا کا حکم سنایا جائے۔پراسیکیوشن نے کہا کہ جن ملزمان کو کم سزا سنائی گئی ہے، ان کی سزا میں اضافہ کیا جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 13 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

عدالت نے 13 ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی تھیں۔ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ملزم فرحان شبیر عرف ملا، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Comments are closed.