کابل: افغانستان کے صوبے ننگر ہار کےضلع غنی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی : مقامی ذرائع کے مطابق، افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک زوردار دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دھماکے کی جگہ پر موجود کم از کم 28 دیگر زخمی ہو گئے دھماکہ آج 20 جون صبح ساڑھے 9 بجے کے لگ بھگ صوبہ ننگرہار ضلع غنی خیل میں ہوا۔
سیٹھ عابد کی بیٹی قتل کیس میں ملازمین کا کردار سامنے آ گی
A huge explosion in Nangarhar province, the east of Afghanistan, killed two people and wounded at least 28 others present at the explosion site, according to the local sources.
Find out more at:https://t.co/atIU1aa89K— Khaama Press (KP) (@khaama) June 20, 2022
افغان میڈیا کے مطابق غنی خیل ضلع کے لیے طالبان کے ایک سینیئر اہلکار، مولوی صدیق اللہ نے دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے زخمیوں میں طالبان سکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار بھی شامل ہیں دھماکے میں ضلعی محکمہ صحت کے سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا-
دھماکے میں غنی خیل کے ہیڈ ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا تاہم مشرقی افغانستان میں کم از کم 28 افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
لادی گینگ گروپ میں تصادم ،خطرناک ڈکیت مجید جنڈواپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک
یہ دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب کابل میں سکھوں کے مندر کو آئی ایس کے پی نے نشانہ بنایا اور حملہ کیا جسے داعش خراسان بھی کہا جاتا ہے، جس میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے۔
اس کے علاوہ، کابل میں دو مختلف دھماکوں میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں کم از کم 10 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے طالبان کے اس دعوے کے باوجود کہ افغانستان پر ان کے کنٹرول کے بعد سے سیکیورٹی برقرار ہے، افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت بعض مقامات پر دھماکے ہوئے ہیں۔
حالیہ دھماکوں میں مساجد، تربیتی مراکز، اور مسافر گاڑیوں، سرکاری اہلکاروں اور یہاں تک کہ طالبان فورسز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی-