صوبائی نگران وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داران کو ہر قیمت پر نشان عبرت بنایا جائے گا۔ جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت ایک چرچ میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے حقوق کا دفاع کرنے کا عزم کیا گیا۔
نگران وزیراطلاعات عامر میر نے اس بارے میں بتایا کہ جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داران کو ہر قیمت پر نشان عبرت بنایا جائے گا، متاثرہ 94 خاندانوں کو اگلے 48 گھنٹوں میں 20 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں عامر میر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر متاثرہ دو چرچوں کی بحالی اگلے چند دنوں میں مکمل ہوجائے گی، دیگر متاثرہ چرچوں کی مرمت کا کام بھی جلد مکمل کیا جاے گا جبکہ نگران وزیراعلیٰ 48 گھنٹوں میں دوبارہ جڑانوالہ کا دورہ کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان
دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری
الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا. فافن
سونے کی قیمتوں میں کمی
ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، سازش کے پیچھے موجود اصل کرداروں کو جلد بے نقاب کیا جائے گا اور زیادتی کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔