عدالتی فیصلوں سے پاکستان کا نظام عدل دنیا میں مذاق بن گیا،جے یو آئی

0
61
aslam ghori

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عدالت عظمی اور عالیہ کے معاملات سے پوری قوم حیرت زدہ ہے ۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ عوام عدالتی نظام سے دلبرداشتہ ہوئے تو خانہ جنگی پھیل جائے گی ,آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو کھلے دل سے تسلیم کرنا ہوگا.آمروں کے آگے جھکنا اور منتخب جمہوری حکومتوں کے لئے رکاوٹیں نظام عدل کا منہ چڑا رہے ہیں ۔بھٹو ،گیلانی اور نواز شریف کے فیصلے ہر سطح پر متنازعہ کہلاتے ہیں ۔آئینی اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرنے والے ہی ان فیصلوں کا نشانہ کیوں ؟ عدالتی فیصلوں سے پاکستان کا نظام عدل دنیا میں مذاق بن گیا ہے ۔قانون اندھا بہرہ اور پیار و محبت سے عاری ہوتاہے ۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر کو توہین عدالت میں طلب کرنے کی بجائے ان سے معاونت لی گئی ۔ ملکی معیشت تباہ کرنے والا کیسے معاشی مشورے دے سکتا ہے ۔ حکومت کا فل کورٹ کا مطالبہ آئینی اور قانونی تھا ۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

قبل ازیں قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوڈیشل مارشل لاء قرار دیدیا اور کہا کہ کسی صورت اس فیصلے کو پاکستان میں نافذالعمل نہیں ہونے دیں گے، لڑیں گے اور آخری دم تک لڑیں گے۔ہم اس شجرے سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے ملک کے اندر ملٹری مارچکے خلاف جدوجہد کی جیلیں کاٹیں، جوڈیشل مارشل لاء کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے، پارلیمان میں سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ اتفاق نہیں پیدا کر سکتے تو آپ بھی آئین کی عملداری کے لئے اتفاق پیدا نہیں کر سکے، آپ نے عدلیہ کو تقسیم کیا، آپ سمجھتے ہیں کہ ملک میں تقسیم کی بنیاد ڈالیں گے اور گھروں میں سکون سے سوئیں گے ایسا نہیں ہو گا، آپ کی روح کو بھی اطمینان نہیں ملے گا،

Leave a reply