پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی قیادت کی مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی میڈیا سے گفتگو ہم ملک میںآئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کا قیام چاہتے ہیں۔قاضی زاہد حسین کوٹہ سسٹم کا خاتمہ ضروری ہے حکومت کراچی میں فی الفور دوبارہ مردم شماری کرانے کا اعلان کرے سندھ حکومت اساتذہ پر تشدد اور انکی سر عام تذلیل کے بجائے انکے جائز مطالبات پورے کرے۔خرم نواز گنڈا پورپاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین،مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،سید ظفر اقبال،مشتاق صدیقی و دیگر کی مزار قائد پر حاضریاورمیڈیاسےگفتگوکراچی(25مارچ)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین،مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،صوبائی صدر مشتاق صدیقی،سیکرٹری جنرل راؤ کامران محمودنے کراچی میں تاریخ ساز نظام بدلو ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں اہلیان کراچی کی شرکت پر اظہار تشکر کیلئے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان قائدین نے کہا نظام بدلو بائیک ریلی میں اتنی بڑی تعداد میں اہلیان کراچی کا شریک ہونا اس بات کا ثبوت ہے قوم اس ظالمانہ کرپٹ نظام سے متنفر ہیں اور کرپٹ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ان قائدین نے کہا ہماری جدوجہد ملک میں آئین کی بالا دستی،قانون کی حکمرانی،حقیقی جمہوریت کے قیام،امن و سلامتی کے فروغ معاشی انقلاب،جہالت و پسمانگی کےخاتمے،ناانصافی اور ظلم کے خلاف ہے۔انھوں نے کہا کراچی پورے ملک کو پالتا ہے مگر اسی کے ساتھ سوتیلا سلوک منظور نہیں اہلیان کراچی پر سب سے بڑا ظلم کوٹہ سسٹم کا تسلط ہے اسے فی الفور ختم کرنا ہو گا کوٹہ سسٹم سے احساس محرومی نے جنم لیا ہے۔ان قائدین نے مطالبہ کیا سندھ میں کوٹہ سسٹم کا خاتمہ کیا جائے اور کراچی میں فی الفور دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔ملک کا ہر ادارہ متنازعہ بنتا جا رہا ہے الیکشن میں دھاندلی کے ساتھ ساتھ اب مردم شماری میں بھی دھاندلی شروع ہو چکی ہے اہلیان کراچی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے ریاست کے ہر شہری کو اسکا حق ملنا چاہیے۔ان قائدین نے اپنے حقوق اور مطالبات کیلئے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر تشدد،انکی تذلیل،لاٹھی چارج کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا پوری دنیا میں اہل علم کی قدر اور ہمارے ہاں انکی سر عام تذلیل لمحہ فکریہ ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا سندھ حکومت اساتذہ پر تشدد اور انکی سر عام تذلیل کے بجائے انکے جائز مطالبات پورے کرے۔اس موقع پر مرکزی کور کمیٹی کے ممبر سیدظفر اقبال،سینئر نائب صدر ثاقب نوشاہی،مرزا جنید علی،عامر خواجہ،اطہر جاوید صدیقی،نوید عالم،شفقت شیخ،مزرق شاہ،عالم بادشاہ ایڈوکیٹ،مفتی مکرم قادری،بی کے مروت،نعیم انصاری،عطاء الرحمن ہاشمی،اور عتیق چشتی سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

Shares: