نظام عدل قائم کئے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نظام عدل قائم کئے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا اہلسنت کو متحد کرنا وقت کی ضرورت ہے حکومت اگر محب وطن قوتوں کو آگے نہیں لائے گی تو انتہا پسند اور دہشتگردوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مر کز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک میں امن چاہتے ہیں تو عمران خان مدینہ طرز حکمرانی کے صرف دعوے نہ کریں بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ مدینہ طرز حکمرانی کے لئے ضروری ہے کہ عوام کو ان کے حقوق مہیا کئے جائیں اور نظام عدل کو عام کیا جائے۔۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی یہ سنی کانفرنس اہلسنت کے اتحاد کے لئے اور باطلوں کے اعوانوں میں زلزلہ طاری کرنے کے لئے بہت اہم ہے ملک کی اکثریت اہلسنت کو دیوار سے لگایا گیا تو پھر انتہا پسند پروان چڑھیں گے حکومت اور ملکی سلامتی کے اداروں کو چاہئے کہ کہ وہ ملک میں نظام عدل، تعلیم اور بہتر صحت کیلئے عوام کو سہولیات مہیا کریں اب دعوں سے کام نہیں چلے گا حکومت کو عملی طور پر کام کرنا ہوگا تین سالہ دورے حکومت میں عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں سےمیڈان پاکستان پالیسیوں سے نکالا جاسکتا ہے اگر مایوسیوں اور محرومیوں کو ختم نہیں کیا گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے جو جمہوری قدروں کے لئے منفی ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے بھارت اس میں فرنت مین کا کردار ادا کررہا ہے ۔ہر ھارت کے بزدلانہ حملوں کاجواب دینے کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج نے جس دن جہاد کا اعلان کیا تو کشمیر کو دنوں میں نہیں گھنٹوں میں آزاد کروا کر دم لیں گے۔بھارت پاکستان کی پر امن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کرے ۔پاکستان کے عوام ملک دشمنوں کے دانت توڑنا اچھی طرح جانرے ہیں ۔

Comments are closed.