نیشنل لائسنسنگ ایگزیم ( این ایل ای ) کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا امتحانی سینٹر کے باہر احتجاج –
باغی ٹی وی : ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے گزشتہ دنوں احتجاج کے پیش نظر آج پولیس مکمل تیاری کے ساتھ نظر آئی ، برکت مارکیٹ سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری صبح سے ہی تعینات تھی جبکہ امتحانی مرکز کے باہر بیریئر اور خاردار تاریں بھی لگائی گئی تھیں ۔
ڈاکٹرز اور طلبا کی جانب سے برکت مارکیٹ سے کلمہ چوک جانے والی سڑک کو بلاک کیا گیا ، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بیرئیر ز اور خاردار تاریں ہٹانے کی کوشش پر پولیس کی جانب سے مرچوں کا سپرے کیا گیا-
پارلیمنٹ میں صدرکا خطاب نہیں ہونے دیں گے:پی ڈی ایم نے حُسن سلوک کا اعلان کردیا
ینگ ڈاکٹرز کے مطابق پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی جس سے دو ڈاکٹرز بے ہوش ہو گئے ۔
واضح رہے کہ لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے این ایل ای امتحانات کے خلاف احتجاج کیا تھا پولیس نے احتجاج ختم کروانے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا-
ینگ ڈاکٹرز اور پنجاب کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور برکت مارکیٹ امتحانی مرکز کے باہر احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ این ایل ای کے امتحانات مسلط کیے گئے۔ مخالفت پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ فی الحال تو انہوں نے احتجاج ختم کر دیا ہے۔ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔