اسلام آباد : بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے کے بعد اور کشمیریوں پر مظالم کی بس نہ ہونے والی بھارتی مکاری کےبعد کسی پاکستانی اداکارکو بھارت نہیں جانا چاہیے ، غیرت کا تقاضا یہی ہے کہ کشمیروں کی خاطر بھارت سے رشتے ناطے ختم کردینے چاہیں. ان خیالات کا اظہار اداکار یاسر حسین نے ایک پوسٹ کے ذریعے کیا س
بھارت کی طرف سے کشمیر کی قانونی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے بھارتی اقدام کی مذمت کی اور اب اداکار یاسر حسین نے بھی تمام پاکستانی اداکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کریں۔اس کے باوجود جو بھارت جاتا ہے وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا ہے.
یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر اداکار بولے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا، کشمیر سے پیار بھی ہے اور انڈیا بھی جانا ہے؟ مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے؟’
خیال رہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر طویل عرصے سے پابندی عائد ہے، دوسری جانب پاکستانی سینما گھروں میں بھی گزشتہ کئی مہینوں سے بولی وڈ فلموں کی نمائش بند ہے۔یاسر حسین کے علاوہ حمزہ علی عباسی، شان شاہد مہوش حیات اور ماہرہ خان جیسے فنکار بھی بھارتی اقدام کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھا چکے ہیں۔