کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک، چیئرمین سینیٹ بھی میدان میں آگئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد تحریک ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ حرکت میں آگئے۔

اس حوالے سے ملنی والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ بلوچستان میں یہ سیاسی بے چینی ختم کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینیٹر عبدالقادر، سرفراز بگٹی اور احمد خان کے ہمراہ کوئٹہ روانہ ہوگئے۔

ادھریہ بھی بتایاجارہا ہےکہ چیئرمین سینیٹ آج شام وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔ادھرذرائع کےمطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ناراض اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، وزرا اور ایم پی ایز سے بھی ملیں گے۔

چیئرمین سینیٹ ناراض اراکین سے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی درخواست کریں گے۔اس حوالے سے باغی ٹی وی کویہ معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ناراض ساتھیوں کومنانے میں کامیاب ہوجائیں گے اوریوں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی جس کا سب سے زیادہ صدمہ مولانا فضل الرحمن کو ہوگا

Shares: