جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش:جانا ٹھہرگیا:مشکل وقت میں اپنے بھی بیگانے ہوگئے

کوئٹہ: جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش:جانا ٹھہرگیا:33مخالفت میں کھڑے ہوگئے،اطلاعات کے مطباق بلوچستان اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہے اوراطلاعات ہیں کہ 65 کے ایوان میں 33 ارکان نےعدم اعتماد کرتےہوئے جام کمال کوجانے پرمجبور کردیا ہے ،

ذرائع کے مطابق بی اے پی کے ناراض اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے کی اورعبدالقدوس بزنجوہی اپنی ہی پارٹی کے صدر اوراپنے ہی وزیراعلیٰ کوگرانے کے لیے سرگرم عمل تھے ۔ 14 ناراض اراکین کے دستخط سے تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی گئی ۔

اسپیکر کی جانب سے وزیراعلی کو اپنی اکثریت ثابت کر کے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کچھ وقت دیا گیا ہے ۔ جس کے بعد اعلان کردہ تاریخ پر ایوان میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔

اس سے پہلے حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور احمد بلیدی کا کہنا تھا کہ 36 ممبر شو کر دئیے، 65 کے ایوان میں 40 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ملک سکندر، اسد بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے بھی وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ 65 ارکان کی بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے لیے 33 ارکان کی حمایت کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.