لاہور:عدالتوں میں کیا چل رہا ہے ،غریب کوکوئی پوچھتا نہیں:کرپٹ اورطاقتوروں کولندن بھیج دیا جاتاہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ پاکستان میں بہت عجیب عدالتی نظام چل رہا ہے، اسی معاشرے میں غریب کو کوئی پوچھتا نہیں ، چھوٹی چھوٹی غلطیوں پربرسوں جیل کاٹنا پڑتی ہے اورامیر، طاقتوروں اورکرپٹ سیاسی وڈیروں کولندن بھیجنے میں عدالتی مدد کی جاتی ہے ،
ذرائع کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر میاں محمد شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔
شہباز شریف نے نواز شریف کے باہر جانے کیلئے یہ گارنٹی عدالت میں جمع کروائ تھی، اب بجائے اس کے کہ کہ شہباز شریف کو جعلی گارنٹی دینے پر نوٹس کیا جاتا نواز شریف کو واپس بلایا جاتا خود شہباز شریف کو باہر بھیجا جا رہا ہے۔۔۔ pic.twitter.com/3pdU9RVeLM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 7, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا۔
اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق،اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی، اس سے پہلے وہ نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں سوال یہ ہے کہ کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 7, 2021
فواد چودھری نے کہا کہ اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی، اس سے پہلے وہ نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں سوال یہ ہے کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟
فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، ہمارے نظام عدل کی کمزوریوں کی وزیر اعظم کئ بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 7, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، ہمارے نظام عدل کی کمزوریوں کی وزیر اعظم کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر لکھا کہ شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کی اجازت حیران کن فیصلہ ہے۔
یہ تھا وہ ضمانت نامہ۔ جس پر بھائی کو فرار کروایا جو کبھی لوٹ کر نہ آیا۔ اور اب خود بھی فرار ہونے کو ہیں۔ کیا ان کا علاج کسی پاکستانی ہسپتال میں نہیں ہو سکتا ؟ کسی بار قوم کو دھوکہ دیں گے یہ لوگ۔ کتنا جھوٹ بولیں گے۔ pic.twitter.com/PgVu5mM69t
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 7, 2021
پہلے بھائی کی جھوٹی ضمانت دی اسے باہر بھاگنے میں مدد دی جو کبھی واپس نہیں آئے- اب وہ مفرور قرار ہیں۔ کیا انہیں ایک مفرور کی معاونت میں اندر نہیں ہونا چاہیے تھا۔ 35 سال کی حکومت میں ایک ہسپتال ایسا نہیں جہاں ان کا علاج ہو سکے
شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کی اجازت حیران کن فیصلہ ہے۔پہلے بھائی کی جھوٹی ضمانت دی اسے باہر بھاگنے میں مدد دی جو کبھی واپس نہیں آئے-اب وہ مفرور قرار ہیں۔کیا انہیں ایک مفرور کی معاونت میں اندر نہیں ہونا چاہیے تھا۔ 35 سال کی حکومت میں ایک ہسپتال ایسا نہیں جہاں ان کا علاج ہو سکے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 7, 2021
ایسے ہی سوشل میڈیا پربھی بہت زیادہ سخت ردعمل آرہا ہےکہ لاکھوں پاکستانیوں کیطرف سے عدالت کے دہرے معیارپرسخت تنقید کی جارہی ہے اوریہ بھی کہا جارہا ہےکہ عدالتیں بھی پاکستان کوبدلتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتیں اوراس بے بس قوم کوان سیاسی خداوں کے رحم وکرم پرچھوڑ کرعدل کے تقاضے پورے کرنا چاہتی ہیں
یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اگرعدالتوں نے امیروں کےلیے انصاف کے الگ پیمانے ہی رکھے ہیں اورکوئی اصلاح کی گنجائش نہیں توپھرنہ تو کوئی تبدیلی آئے گی اورنہ ہی یہ قوم کبھی بھی اس آزمائش سے نکل سکے گی ایسے ہی جمہوری ڈکٹیٹروں کے تھپیڑے کھاکربے بسی کی زندگیاں گزارنے پرمجبوررہیں گے