کوئی پی ڈی ایم میں رہےیا نہ رہے:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرن لیگ کاہوگا،مریم نوازنےپی پی پرسیدھا فائرکردیا

لاہور:کوئی پی ڈی ایم میں رہےیا نہ رہے:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرن لیگ کا ہوگا،مریم نوازنےپی پی پرسیدھا فائرکردیا،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کوئی پی ڈی ایم میں‌ رہے یا نہ رہے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرن لیگ کا ہی ہوگا،

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متحد رہیں ، پی ڈی ایم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کا اپنا ہے ، کسی کی ہارجیت کے بعد تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تمام جماعتیں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کررہی تھیں ، لیکن اصولی فیصلہ ہوچکاہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا ، کوئی پی ڈی ایم میں رہے یا نہ رہے اب دباومیں نہیں آئیں‌ گے

Comments are closed.