وزیراعلیٰ ہاوس کےسامنےاساتذہ کا دھرناجاری:اگرمطالبات منظورنہ ہوئے توپھرگھیراوہوگا:اساتذہ کی دھمکی

0
48

لاہور:وزیراعلیٰ ہاوس کےسامنےاساتذہ کا دھرناجاری:اگرمطالبات منظورنہ ہوئے توپھرگھیراوہوگا:اساتذہ کی دہائی ،اطلاعات کے مطابق آج دوسرے دن بھی وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پنجاب بھر کے سینکڑوں مردوخواتین ایس ایس ایز اور اے ای اوز اساتذہ کا اپنی مستقلی کیلئے دھرنا جاری ہے ،

 

اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان حال اساتذہ کی کور کمیٹی ممبران محمد عمران، ملک محمد امان اللہ، سید قاسم بخاری، رانا شہباز صفدر ودیگر نے شرکا دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مستقلی کے آرڈرز جاری نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا،

 

ذرائع کے مطابق کورکمیٹی ممبران کا کہنا ہے کہ صوبے کے 11 ہزار سے زائد سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کو ذلیل و خوار کیا جارہا ہے ، مذاکرات کے نام پر دھوکا دیا جاتا ہے ، ہم این ٹی ایس ٹیسٹ اور محکمانہ انٹرویو کوالیفائی کرکے بھرتی ہوئے تھے

 

دھرنے میں شامل اساتذہ کی نمائندہ کورکمیٹی کے ممران کہتے ہیں کہ اب ہمیں مستقل کرنے کے بجائے ہم پر پی پی ایس سی کا انٹرویو کوالیفائی کرنے کی شرط عائد کردی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے ، ہمارے کنٹریکٹ میں ایسی کوئی شرط عائد نہیں تھی لہٰذا ہمیں ریگولر کیا جائے ،

 

ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے ساتھ مظاہرین کے وفد نے مذکرات کئے تاہم ناکام رہے ۔ ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ایس ایس ایز و اے ای اوز کے مسائل کے حوالے سے وزیر قانون پنجاب اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سربراہان سے مشاورت کی جائے گی۔

صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کہتے ہیں کہ ایس ایس ایز و اے ای اوز کی جانب سے تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ مشاورت کے بعد 5 سے 9 اپریل کے درمیان دوبارہ ایس ایس ایز و اے ای اوز نمائندگان کو بلایا جائے گا۔ قانون کے مطابق ریگولر ہونے کیلئے پی پی ایس سی کا امتحان و انٹرویو لازم ہے ۔

 

دوسری طرف اساتذہ کرام کہتے ہیں کہ استاد کا تواس وقت ہی امتحان اورانٹریوشروع ہوجاتا ہے جب وہ پروفیشل فیلڈ میں جاتا ہے ،یہ سلسلہ کب رکے گا

Leave a reply