اے ٹی ایم مشین 6 لاکھ روپے چوری کرنے والے تین بڑے نام سامنے آگئے

0
67

نوئیڈا :اے ٹی ایم مشین 6 لاکھ روپے چوری کرنے والے تین بڑے نام سامنے آگئے ،اطلاعات کے مطابق پولیس نے بدھ کے روز تین لوگوں کو اے ٹی ایم مشین سے چھ لاکھ روپے لوٹنے اور نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ مشتبہ افراد کی شناخت 21 سالہ زبیر آزاد، 19 سالہ راشد اور 20 سالہ کلیم کے طور پر کی گئی ہے جو کہ ہریانہ کے پلوال کے رہنے والے ہیں۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ہندوستان ٹائمز نے نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ADCP) کمار رنوجے سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”ہم نے اے ٹی ایم سے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا اور مشتبہ افراد کی شناخت کی۔ پولیس ٹیم کو اسی اے ٹی ایم کے قریب تعینات کیا گیا تھا تاکہ ملزمان واپس آنے کی صورت میں انہیں گرفتار کر سکیں۔ بدھ کو، تقریباً 11.15 بجے، تینوں مشتبہ افراد ماروتی سوئفٹ ڈزائر میں اے ٹی ایم پہنچے اور پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔”

پولیس نے دو ڈیبٹ کارڈوں کے ساتھ ایک کار، 21,000 روپے نقد اور تین موبائل فون بھی ضبط کیے ہیں۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اکثر اے ٹی ایم جا کر نقد رقم نکالتے تھے۔ ان مشتبہ افراد نے مشین میں ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی سے نقد رقم نکالنے کے لیے اس چال کا استعمال کیا۔ دو مشتبہ افراد اے ٹی ایم کیوسک میں داخل ہوتے تھے جبکہ تیسرا گارڈ کھڑا ہوتا تھا اور کسی کے آنے کی صورت میں انہیں الرٹ کرتا تھا۔

ملزمان گزشتہ چھ ماہ سے ان فراڈ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

Leave a reply