نوجوان کے لیے سپورٹس کے حوالے سے عثمان ڈار نے اہم خوشخبری سنا دی

0
31

نوجوان کے لیے سپورٹس کے حوالے سے عثمان ڈار نے اہم خوشخبری سنا دی

باغی ٹی وی :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام پر لاہور قلندرز کی پوری انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارا ویژن ہے نوجوان بزنس لیڈر پیدا کریں ۔ ایمرجنگ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کو سکالرز شپ دیں گے۔ ایچ ای سی کے ساتھ مل کر کامیاب جوان سپورٹس اکیڈمیز شروع کرنے جارہے ہیں ۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا اکیڈمیز چاروں صوبوں ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میِں شروع کی جائیں گی ۔نوجوانوں کے لیے یوتھ اولمپکس بھی کروائیں گے ۔ سپورٹس میں کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کریں گے ۔ لاہور قلندرزکے ساتھ مل کر پورے ملک میں پروگرام شروع کریں گے ۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا خواہش ہے کہ لاہور سیالکوٹ میں اگلا ہائی پرفارمنس سینٹر شروع کرے ۔ کپتان کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی کی فیلڈنگ کھڑی کرے اور بیٹنگ آرڈر تبدیل کرے۔ اس ملک میں ہر کوئی عاشق رسول ہے ۔وزیر اعظم سچے عاشق رسول ہیں میں نے ان کو مدینہ پاک میں ننگے پاوں جاتے دیکھا ہے ۔ امید ہے کہ جلد اس صورت حال پر قابو پالیں گے ۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا ٹائیگرز فورس ایک سال جہاں کام کررہی نوجوان بغیر پیسوں کے کام کررہے ہیں ۔ٹاییگرز فورس کام کرکے تھک گئی ہے مگر ان کا جذبہ قائم ہے ۔

Leave a reply