آرٹس کونسل آف پاکستان میں نوجوان ہدایت کاروں کا کراچی تھیٹر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے عوامی تھیٹر فیسٹیول کی کامیابی کے بعد نوجوان ہدایت کاروں کے ڈراموں پر مبنی کراچی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق محمد احمد شاہ نے کراچی تھیٹر فیسٹیول کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تھیٹر فیسٹیول کی کامیابی کے بعد نوجوان ہدایت کاروں کے ڈراموں پر مبنی کراچی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں تھیٹر آرٹ کی جہتوں میں سر فہرست جہت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھیٹر صرف اداکاروں کا میڈیم نہیں بلکہ تمام لکھاری ہدایت کاروں کے بغیر نامکمل ہے اس میں لائٹ ،اسٹیج، ڈیزائن سب شامل ہے کراچی تھیٹر فیسٹیول کیلیے نوجوان ہدایت کاروں نے بہت محنت کی ہے وہ تھیٹر پڑھ کر آئے ہیں اور تھیٹر کے ارتقاکے لیے بھر پور لگن سے کام کر رہے ہیں۔

محمد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے کورونا سمیت متعدد عوام بری بری خبریں دیکھ کر بیزار ہوچکے ہیں اس صورتحال میں کوئی نیا اقدام ا ٹھاتے ہیں تو وہ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوتا ہے اس سال عوامی تھیٹر فیسٹیول کو بے انتہاء شہرت ملی ہے اس کے لیے میڈیا کا شکرگزار ہوں۔

صدر آرٹس کونسل نے مزید کہا کہ ہم صحت کو بھی اہم سمجھتے ہیں اس ہی لئے اس فیسٹیول کا انعقاد تمام ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہےکراچی تھیٹر فیسٹیول یکم اکتوبر سے18 اکتوبر تک کراچی آرٹس کونسل میں جاری رہے گا۔

اس موقع پر فیسٹیول کی تفصیلات بتاتے ہوئے ہدایت کار اور پروجیکٹ کوارڈینیٹر میثم نقوی نے کہا کہ تھیٹر فیسٹیول میں روایتی کام کے علاوہ کچھ منفرد کرنے کی کوشش کی ہے فیسٹیول میں مباحثے اور ورک شاپس بھی شامل ہیں۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد

Comments are closed.