شہری محمد اقبال کے اندھے قتل کی واردات، ملزمان گرفتار

شہری محمد اقبال کے اندھے قتل کی واردات، ملزمان گرفتار

ایس پی صدر انویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کی کارروائی۔

50سالہ شہری محمد اقبال کے اندھے قتل کی واردات ٹریس، 2ملزمان محبوب اور طیب گرفتار۔

ملزم محبوب کو شبہ تھا کہ محمد اقبا ل کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، ایس پی عیسیٰ خان۔

ملزم محبوب نے چند روز قبل شک کی بنا ء پر اپنے دوست طیب کے ہمراہ محمد اقبال کو قتل کیا، ایس پی۔

ملزم محبوب اپنے ساتھی طیب کے ہمراہ رات 11بجے کے قریب محمد اقبال کے کمرے میں داخل ہوئے۔

ملزمان مقتول کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد چھری سے ناک، کان اور نازک عضو کاٹ کر ساتھ لے گئے تھے۔

ملزم محبوب کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کے ہمراہ مقتول محمد اقبال کے ساتھ اکھٹے کرایہ پر رہتے تھا،عیسیٰ خان۔

دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل چھری برآمد کر لی گئی ہے، ایس پی صدر انویسٹی گیشن۔

انچارج انویسٹی گیشن قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ محمد احسان اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کا ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان

Comments are closed.