بھارتی نوجوان نے محبوبہ سے محبت کا انوکھا انداز اپنا لیا ہے، اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر محبوبہ کا نام لکھوا لیا ہے۔

باغی ٹی وی: بھارتی نیوز چینل زی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک نوجوان نے محبوبہ کو متاثر کرنے کے لیے اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر اس کا نام ٹیٹو کر ا لیا ہے، مقامی کلینک میں نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کا نام لکھوایا، ہونٹوں کے اندرونی حصے میں جو کہ کافی نازک سمجھا جاتا ہے۔

اس اندرونی حصے پر نوجوان نے سیاہ رنگ سے اپنی گرل فرینڈ کا نام ٹیٹو کرا لیا ہے، نوجوان اپنی محبت کو منفرد انداز میں جتانا چاہتا تھا، یہی وجہ تھی کہ اس نے یہ ہونٹوں کے اندرونی حصے پر نام لکھوا لیا، اگرچہ یہ ایک انتہائی بے وقوفانہ اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، جو کہ نوجوان کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، تاہم نوجوان کی محبت دیکھ کر صارفین بھی حیران ہو گئے۔

146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ایف بی آر کے دس ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے،سینیٹر مشتاق خان

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Shares: