نوجوان نسل سوشل میڈیا پر لائکس بڑھانے کے بجائے ریاضت اور تخلیقی کام پر توجہ دیں وارث بیگ

0
52

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار وارث بیگ کا کہنا ہے کہ وہ ری مکس کو برا نہیں سمجھتے لیکن ری مکس میں بھی کچھ نیا پن ضرور ہونا چاہیے-

باغی ٹی وی : غیر ملکی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں وارث بیگ کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں جو میوزک بنتا تھا اس کے سحر میں پوری قوم مبتلا تھی، ہم کہیں جاتے تو لوگ دیوانہ وار پیچھے آتے اور آٹوگراف لیتے-

گلوکار نے کہا کہ اس زمانے میں صرف پی ٹی وی ہوا کرتا تھا اس پر جو بھی آتا وہ راتوں رات مشہور ہوجاتا آج سوشل میڈیا کا دور بھی ہے اور متعدد ٹی وی چینلز بھی ہیں پھر بھی کسی گلوکار کو مشہور ہونے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔

وارث بیگ کا کہنا تھا کہ ایک گلوکار کے لیے ریاضت اتنی ہی ضروری ہے جتنا سانس لینا اور کھانا کھانا، آواز کی پختگی ریاضت کے بغیر ممکن نہیں، لیکن آج کے دور میں ہرشخص راتوں رات مشہور ہونا چاہتا ہے۔

کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط نے بھی دھوم مچا دی کون کون سے گلوکاروں نے جگایا اپنی…

وارث بیگ نے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے عمار بیگ کو بھی یہی سمجھایا ہے کہ سوشل میڈیا پر لائکس بڑھانے کے بجائے ریاضت اور تخلیقی کام پر توجہ دیں گے تو ہی لوگ برسوں یاد رکھیں گے۔

وارث بیگ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی رائے بالکل غلط ہے کہ مشہور فنکار کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ان کے بچے جلد کامیاب ہوجاتے ہیں۔ درحقیقت فنکاروں کے بچوں کو اسی میدان میں نام بنانے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے بالی وڈ اداکاروں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر لوگوں کی یہ سوچ صحیح ہوتی تو برصغیر میں کشور کمار اور امیتابھ بچن سے بڑا کوئی فنکار نہیں لیکن ان کے بچے نام نہیں بنا سکے۔

ماضی کے مقبول گانوں کو دوبارہ سے گانے سے متعلق وارث بیگ نے کہا کہ وہ ری مکس کو برا نہیں سمجھتے لیکن ری مکس میں بھی کچھ نیا پن ضرور ہونا چاہیے تخلیقی کام نہ ہونے کی وجہ سے کوئی نیا گلوکار سامنے نہیں آرہا۔

گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کا آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

Leave a reply