کراچی کے علاقے تیموریہ سے نوجوانوں کے ساتھ بدفعلی کے بعد ان کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔

باغی ٹی وی:پولیس کے مطابق گروہ کے ملزمان کو 15 سال کے نوجوان اویس کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ملزمان نے دورانِ تفتیش متعدد نوجوان لڑکوں کوبلیک میل کرنے کا اعتراف کیا،گرفتار ملزم امتیاز کے موبائل فون سےبدفعلی کی متعدد ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں گرفتار ملزمان میں عمران، جمیل، امتیاز، جہانزیب اور منصورشامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطےکی کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں سابق رکن اسمبلی کے بیٹے نے خاتون کے ساتھ انسٹا پر دوستی کر کے ہوٹل میں بلا کر زیادتی کر لی، فحش ویڈیو بنا لیں اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی میرٹھ یوپی میں ایک سابق ایم پی کے بیٹے پر ایک خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں، تا ہم خاتون کئی دنوں سے ایس ایس پی دفتر کے چکر لگا رہی ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا جائے گا، ایس ایس پی آفس نے تحقیقات سائبر سیل کو دے دیں-

امریکا میں سفید فام شخص کی فائرنگ،3 سیاہ فام ہلاک

پولیس حکام کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق رکن اسمبلی شاہد اخلاق کے بیٹے دانش اخلاق نے ایک ہوٹل میں بلا کر اسکے ساتھ زیادتی کی، فحش ویڈیو بھی بنائیں، اور بلیک میلنگ کے ساتھ مارنے کی دھمکی بھی دے رہا ہے، خاتون کے مطابق دانش کے ساتھ انسٹا گرام پر دوستی ہوئی تھی، دانش نے دوستی کے بعد ملنے کا کہا، میرٹھ کے ہوٹل میں ملنے گئی جہاں اس نے ہمیشہ ساتھ نبھانے کا کہا اور میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کر لیا، اس دوران اس نے فحش ویڈیو بھی بنائیں ، ملزم نے اس کے بعد جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہے سائبر کرائم تحقیقات کر رہا ہے، اسکے بعد کاروائی کریں گے خاتون کا مطالبہ ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے تا کہ وہ کسی اور خاتون کو نشانہ نہ بنا سکے-

ایران : بس کھائی میں جاگری ،10 افراد ہلاک اور 8 زخمی

Shares: