مزید دیکھیں

مقبول

غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر حماس کا سخت ردعمل

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے اس...

وزیراعظم کی فٹبال کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات،25 لاکھ روپے کا چیک دیا

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو سے تعلق...

خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز تاریخ رقم کر رہی.تحریر: جان محمد رمضان

پاکستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک...

ترقی کا عمل خواتین کی شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا. احسن اقبال

ترقی کا عمل خواتین کی شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا ،نوجوانوں کو مثبت سوچ سے آگے بڑھنا ہو گا،احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کے عمل میں خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی کا عمل کامیاب نہیں ہو سکتا،ماضی میں خواتین کو وہ مواقع نہ مل سکے جس کی وجہ سے صنفی امتیاز میں اضافہ ہوا ،خواتین آج زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں ،نوجوانوں کو مثبت سوچ سے آگے بڑھنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو 16 روزہ صنف کی بنیادپر تشد د سے متعلق آگہی مہم کے حوالے سے وومین یونیورسٹی راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزارت منصوبہ بندی کا معاشرے سے خواتین کیخلاف تشدد کے روک تھام کرنے کے لئے اہم اقدام اٹھایا ہے ،مختلف جامعات میں ینگ ڈیلپمنٹ فیلوز نے آگہی مہم چلائی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی کے عمل میں خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی کا عمل کامیاب نہیں ہو سکتا ،ماضی میں خواتین کو وہ مواقع نہ مل سکے جس کی وجہ سے صنفی امتیاز میں اضافہ ہوا ،خواتین آج زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں ،نوجوانوں کو مثبت سوچ سے آگے بڑھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ہر شعبہ میں شمولیت کے لئے وزارت منصوبہ بندی میں جینڈر یونٹ قائم کیا ہے،ہر ترقیاتی منصوبہ کو خواتین کی ترقی سے ہم آہنگ کیا جائیگا،اسلام نے خواتین کو وہ حقوق دئیے جو کسی مذہب میں نہیں ملتے ،خواتین کیخلاف تشدد ناقابل برداشت ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ معاشرہ کے ایلیٹ طبقہ میں خواتین کے خلاف بدترین تشدد کے واقعات قابل تشویش ہیں ،پاکستان کا آئین و قانون خواتین کو بلا خوف و خطر ہر شعبہ میں اپنا کردار ادا کرنے کا تحفظ فراہم کرتا ہے ،ہماری 2013 سے 2018 محنت پہ گذشتہ چار سالوں میں پانی پھیر دیا گیا،گذشتہ دور میں سی پیک کے تحت 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لائے،چین کو پچھلی حکومت نے غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے ناراض کیا:
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر لانے کے لئے اجتماعی صلاحیت کو بہتر کرنا ہے ،نوجوان معاشرے میں تعصب اور منافرت پھیلانے والے عناصر سے خود کو محفوظ رکھیں ،ہمیں اختلاف رائے رکھنے کے باوجود ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے ملکر کام کرنا ہے ،آج پاکستان کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے ،ہماری ترجیح نوجوانوں کو بہترین تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے، ایٹمی پاور کے بعد اب انفارمیشن پاور بننا ترجیح ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra