باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
لاہور میں شادی کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، دولہا نکاح کے لئے مسجد گیا گھر میں موجود نوکرانیاں 60 تولے سونا لے کر فرار ہو گئیں، دولہا نکاح کے بعد رشتے داروں اور اہلخانہ کے ہمراہ مسجد سے واپس آیا تو سونا غائب، پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق تھانہ سبزہ زار کی حدود میں شادی والے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، گھریلو ملازمین نے نکاح والے دن گھر کا صفایا کر دیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ دو نوکرانیاں گھر سے پجھتر لاکھ روپے مالیت کا 60 تولے سونا لے اڑیں
تھانہ سبزہ زار میں درج مقدمہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اہلخانہ نکاح کے لئے مسجد وزیر خان میں موجود تھے، نوکرانیاں بہانہ بنا کر نکلیں، گھر جا کر چوری کی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی فرانزک ٹیموں نے گھر سے شواہد جمع کر لئے، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ملزمان تک پہنچنے میں مدد لے گی، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد نوکرانیوں کو گرفتار کر لیا جائے گا،
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار
منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟
نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل