کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 16 A میں کارروائی کے دوران ملزم اسامہ قاضی کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ملزم کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے جس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دلانے کے بہانے اپنے دفتر بلایا اور زیادتی کی۔
نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
ایف آئی آر کے مطابق زیادتی کا واقعہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کو پیش آیا۔
قبل ازیں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر 21 سالہ لڑکی سے ذیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ پولیس کو ملزم کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی ، جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ڈی پی او گلبرگ کی سربراہی میں فوری ٹیم تشکیل دی تھی-
قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،17 بکرے ہلاک
درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملزم شہزاد نے 21 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کلمہ چوک بلوایا اور ایم ایم عالم روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں لے جا کر ذیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم لڑکی کو جان سے مار دینےکی دھمکیاں بھی دیتا رہاجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے حوالات بند کیا گیا، خواتین سے ذیادتی و ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں-