نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہوگئی:اب تبصرے ، تجزیئے اورپراپیگنڈہ بند ہوجانا چاہیے،شعیب اختر

اسلام آباد: نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہوگئی:اب تبصرے ، تجزیئے اورپراپیگنڈہ بند ہوجانا چاہیے،اطلاعات کے مطابق اینکر پرسن نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی۔ نعمان نیاز نے قومی فاسٹ باؤلر سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نعمان نیاز اور شیعب اختر کو اپنے گھر بلا کر معاملہ رفع دفع کرایا۔ اس موقع پر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ شعیب مجھے افسوس ہے، جو پروگرام میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ نعمان نیاز کیلئے دل میں کچھ نہیں، معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا، نعمان نیاز کو اسی رات معاف کر دیا تھا، اگر پہلے معافی مانگ لی جاتی تو بات اتنی نہ بڑھتی،

 

 

فواد چودھری کے گھر پر نعمان نیاز سے ملاقات ہوئی، فواد چودھری نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہرجانے کا لیٹر واپس لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، میں نے صرف غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا، عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

 

 

شعیب اخترنے سازشی عناصر کومخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ دو بھائیوں کے درمیان غلط فہمی کا نتیجہ تھی جو دور ہوئی ، نعمان بڑے بھائی ہیں اورواقعی بھائی ہیں ، انہوں نے بڑے دل سے معافی مانگی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تمام اختلافات دورہوگئے ہیں اورسازشی عناصربرائے مہربانی تبصروں ، تجزیووں اور پراپیگنڈے سے محبت کی فضا کوآلودہ نہ کریں

خیال رہے نعمان نیاز نے لائیو پروگرام میں شعیب اختر سے بدتمیزی کی تھی۔

اس سے قبل بھی نعمان نیاز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا، میری غلطی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان غیر ملکی کرکٹرز کی موجودگی میں تلخ کلامی ہوئی تھی، ڈاکٹر نعمان نیاز نے کرکٹر کو آن ائیر پروگرام سے جانے کا کہا جس پر شعیب اختر نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed.