ماسٹرمولٹی فوم کےمالکان شہزادملک،ندیم ملک ودیگر شرکائےواردات کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی: ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان شہزاد ملک ،ندیم ملک اوردیگرشرکائے واردات کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،اطلاعات کے مطابق کراچی کی ایک عدالت نے ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان شہزاد ملک ،ندیم ملک اوردیگرشرکائے واردات کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایک اشتہار بھی جاری کیا ہے
اس حوالے سے کراچی کی ایک عدالت کے مجسٹریٹ نے ان مجرمان کی عدم پیشی کی وجہ سے ان کو اشتہاری قراردیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ چونکہ یہ کنفرم مجرم ہیں اورمدعی کو چکر دینے کے ساتھ ساتھ عدالت کو بھی چکردے رہے ہیں ،اس لیے انکی ارجنٹ گرفتاری بہت ضروری ہے
اس اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان نوید ملک ولد ریاض ملک ،ندیم ملک ولد ریاض ملک اورشہزاد ملک ولد ندیم ملک کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد قانون کے سامنے پیش ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی
یادرہے کہ یہ فیصلہ دراصل اس کیس کےسلسلے میں سنایا گیا ہے جس کے مطابق ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان اورفرنٹ مینوں کی شہ زوریوں اورچوریوں نے جوبازارگرم کرتے ہوئے ایک دوسرے ادارے کو بہت زیادہ مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی
باغی ٹی وی کو ملنے والی ایف آئی آر میں تو تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئےتھے جس کے مطابق ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان اپنے فرنٹ مینوں کی مدد سے بے بس اورکمزورلوگوں کی دوکانوں پرقبضہ کرنے کے ماہر ہیں
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں دائر کی گئی ایف آئی آر میں لکھا تھا کہ ماسٹرمولٹی فوم کے ظلم وجور کے شکارہونے والے سائل محمد دانش ولد محبوب علی کی ایک دوکان فرنیچرمارکیٹ منظورکالونی میں واقع ہے
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”456341″ /]
باغی ٹی وی کو ملنے والی ایف آئی آر میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ماسٹر مولٹی فوم کے مالک شہزاد ملک اورندیم ملک مسلح افراد کے ساتھ دوکان کا تالا توڑ کردوکان میں داخل ہوتے ہیںاورسب سے پہلے وہاں موجود 40 سے 50 لاکھ روپے مالیت کا دفتری سامان اٹھا کرلے گئے
سائل نے ایف آئی آر میں اس دوران ماسٹر مولٹی فوم کے مالک شہزاد ملک اورندیم ملک کی طرف سے دیگرنقصانات کی تفصیل بتا کرحیران کردیا
یاد رہےکہ آج کے اس حکم نامے کے بعد ماسٹر مولٹی فوم کی دونمبریوں کی وجہ سے جوایک مجرمانہ حیثیت سامنے آئی ہے اس کے بعد ماسٹر مولٹی فوم کی انہیںدو نمبریوں کی تصدیق کاروبار میں ثآبت ہوئی ہے