اسلام آباد:پاکستان کے لئے قرضوں کی عدم تجدید،مہلت نہیں دے سکتے:سعودی عرب کا پاکستان کو واضح پیغام ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے اس بات کے واضح اشارے دئے ہیں کہ وہ پاکستان کے لئے دو ارب ڈالرز قرضے کی تجدید نہیں کرے گا۔

اس ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان نے بھی اپنے زر مبادلہ ذخائر کو کم ہونے سے بچانے کی راہیں تلاش کرنا شروع کردی ہیں ۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے سعودی عرب کا قرض اتارنے کا بندوبست کرلیا ہے اورساتھ ہی اس قرض کی ادائیگی کےساتھ پاکستان بھی سعودی عرب کے حوالے سے ترجیحات میں تبدیلی لانے کا خواہاں ہے

دوسری طرف کچھ اطلاعات یہ بھی ہیں‌ کہ پاکستان نے دو ارب ڈالرز قرضے کی تجدید کے لئے سعودی عرب کو باضابطہ درخواست دی ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے آئندہ چند ہفتوں میں کوئی مثبت جواب آجائے گا۔

پاکستان کے لئے دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کی عدم تجدید کو، یمن کی جنگ، ٹرمپ کی لوٹ کھسوٹ اور سعودی خاندان کی بدعنوانیوں کے سبب ریاض کی بگڑتی معاشی حالت کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ریاض اور اسلام آباد کے مختلف موقف کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

Shares: