باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فارم 46 نہیں ملا جوبہت ضروری ہے
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا،267میں سے 167 فارم پر دستخط نہ ہوں تو یہ بے ضابطگی ہے، ہم نے اپنے تحفظات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے ہیں ،167فارم 45 جمع کروائے جس پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط نہیں ہیں ،35فارم ایسے ہیں جن میں تضاد ہے ایک بھی پولنگ اسٹیشن کا فارم 46 نہیں دیا گیا ،
پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھی پولنگ اسٹیشن سے شکایت نہیں آئی ،ڈھائی بجے نتائج کے بعد دوبارہ گنتی کی درخواست دی جاتی ہے،دوبارہ گنتی کی درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت نہیں دیے گئے، یہاں بدقسمتی سے کوئی اپنی ہار تسلیم نہیں کرتا، مسلم لیگ کو جب ہار نظر آگئی تو آدھی رات کو واک آؤٹ کرگئے، ہم نے استدعا کی ہے کہ مفتاح اسماعیل کی درخواست مسترد کی جائے،الیکشن کمیشن درخواست مسترد کرکے نتائج کا اعلان کرے،
کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟
این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام
کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا
این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا
بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا
این اے 249،ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا