ن لیگ پر مہنگے پلانٹ لگانے کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے، شہباز شریف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سورج، ہوا اور گیس سے چلنے والے پلانٹس کی تنصیب کے دعوے کررہی ہے،
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ن لیگ پر مہنگے پلانٹ لگانے کے دعوے بھی بے بنیاد ثابت ہوئے ،اپوزیشن قائدین کو نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا پی ٹی آئی ایک بھی پاور پلانٹ کے بارے میں یہ ثابت نہیں کرسکی کہ وہ مہنگا لگا ہے ،ہم نے ایل این جی سے چلنے والے 3 پاور پلانٹس میں 200 ارب روپے سے زائد کی بچت کی دنیا بھر میں سستے اور بہترین بجلی بنانے والے پلانٹس کی تنصیب کی کوئی اور مثال ہے تو بتائیں،
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی ترسیل اور لائنوں کی تنصیب کے بارے میں بھی پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی آج قوم کے کام آنے والے ایل پی جی ٹرمینلز ن لیگ کے دور میں لگائے گئے تھے ایل این جی کی ترسیل کی واحد پائپ لائن مسلم لیگ ن نے بنائی منصوبے سے ملک کو سستی اور مسلسل ایل این جی کی فراہمی ممکن ہوئی حکومت نے صرف ایک ایل این جی کارگو طویل المدتی کنٹریکٹ پر خریدا ہے پی ٹی آئی نے مختصر مدت کے لیے دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی فرنس اور ڈیزل پر مہنگی بجلی بنا کر عوام پر ظلم کیا گیا ،
شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی
پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان
ن لیگ انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں، ڈاکٹر بابر اعوان
مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا
فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں
ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟
مولانا فضل الرحمان کا پیزہ نہ کھلانے کا شکوہ، ڈاکٹر بابر اعوان نے دیا جواب